02 جون 2019 (18:11) 2019-06-02

لاہور : مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ساہیوال کے اسپتال میں پانچ نومولود بچوں کی موت دل ہلا دینے والا واقعہ ظلم ہے جس کا سبب مجرمانہ غفلت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہاکہ سرکاری خرچ پر عمرہ میں مصروف جعلی حکمرانوں کو اس وقت اس دل خراش واقعے پر یہاں موجود ہونا چاہے تھا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد پانچ سے کہیں زیادہ ہے مگر چھپایا جا رہا ہے۔ کیا حکمرانوں کی اپنی اولاد نہیں ہے؟

مریم نواز شریف نے مزید لکھا کہ اپنی ذمہ داریوں سے غافل نا اہل حکمرانوں کو کوئی جھنجھوڑے اور بتائے کہ ان اموات کے ذمہ دار وہ ہیں اور اس غفلت کا جواب ان کو دنیا اور آخرت دونوں میں دینا ہو گا۔ ظالمو جواب دو۔اگر ہے تو آپ کا احساس کہاں سویا ہوا ہے؟۔


ای پیپر