زرتاج گل کی بہن کی تقرری میرٹ کے عین مطابق ؟
02 جون 2019 (18:00) 2019-06-02

اسلام آباد: نیکٹا کے سربراہ نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن شبنم گل کی تقرری کو میرٹ کے مطابق قرار د یتے ہو ئے کہا ہے کہ شبنم گل کی تقرری 19 ویں گریڈ میں ڈیپوٹیشن پر اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مانگی گئی ہے، ان کی خدمات ادارے میں دہشت گردی کے حوالے سے تحقیقی نوعیت کی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ نیکٹا نے شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی سے متعلق خبروں کی وضاحت جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیکٹا میں گریڈ 17 سے گریڈ 19 تک ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے لئے مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں سے 12 درخواستیں ملیں، 4 رکنی کمیٹی نے12 امیدواروں میں سے شبنم گل سمیت 6 امیدواروں کی تعیناتی کی منظوری دی۔

تاحال محترمہ شبنم گل کی نیکٹا میں تقرری نہیں ہوئی ہے، شبنم گل کی تقرری 19 ویں گریڈ میں ڈیپوٹیشن پر اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مانگی گئی ہے، ان کی خدمات ادارے میں دہشت گردی کے حوالے سے تحقیقی نوعیت کی ہوگی۔نیکٹا کے سربراہ نے مزید کہا کہ میڈیا رپورٹس میں شبنم گل کی تقرری کو میرٹ کے برعکس کہا گیا ہے، یہ رپورٹس بے بنیاد ہیں، شبنم گل کی خدمات مکمل طور پر میرٹ پر مانگی گئی ہیں۔


ای پیپر