عمران نیازی نے ہر سطح پر جھوٹ بول کر تباہی اور بربادی کی : شہباز شریف
02 جون 2018 (23:54) 2018-06-02


اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ہر سطح پر یو ٹرن ‘ جھوٹ بول کر تباہی اور بربادی کی ۔


شہباز شریف نے انجینئر امیر مقام سے ایک ملاقات میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو رہی ہے۔ عوام خدمت کرنے والی قیادت کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں ۔ ہم نے اپنی ذمہ داری کو فرض سمجھ کر نبھایا۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف نے عوام کو مایوس کیا۔ کے پی کے کے عوم کوتبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔ عمران نیازی نے ہر سطح پر یوٹرن اور جھوٹ بول کر تباہی اور بربادی کی ۔


ای پیپر