سام سنگ کا نیا گلیکسی فون پاکستان میں آگیا
02 جون 2018 (22:19) 2018-06-02


اسلام آباد : سام سنگ پاکستان نے اپنے جدید ترین گلیکسی سمارٹ فونز پاکستان میں جاری کر دیئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق گلیکسی J6ڈیوائس کناروں تک حقیقی طور پر شاندار تصاویر کو نمایاں کرتا ہے۔ سپر ایمولڈ سکرین انتہائی تیز کنٹراسٹ اور متحرک رنگ پیدا کرتا ہے تاکہ آپ کی آنکھوں کے سامنے موجود دنیا زیادہ واضح نظر آ سکے۔


انفنٹی ڈسپلے نے بلا تعطل اور بہترین تجربہ کیلئے ایک نیا معیار مقرر کیا ہے لہذا سکرین کو بڑا رکھا گیا ہے جبکہ ڈیوائس جامع اور خوبصورت ہے۔ اس فون میں انتہائی پتلی بیزل دی گئی ہیں اور ہوم بٹن کو سافٹ ویئر پر مبنی ڈسپلے کے اندر ہوم بٹن سے تبدیل کیا گیا ہے۔ اس فون میں حقیقی عمیق نظارے اور آسان ملٹی ٹاسکنگ سے لطف اندوز ہونے کے لئے 18.6:9 کا ایسپکیٹ ریشو شامل کیا گیا ہے۔ سام سنگ گلیکسی جے 6 میں 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور 13 میگا پکسل ریئر کیمرہ F1.9 لینس کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جو تصاویر کو زیادہ واضح اور زیادہ روشن بناتے ہیں جبکہ ایڈجسٹ ایبل ایل ای ڈی فلیش بھی اس فون میں موجود ہے۔


فون میں ’’اسٹیکرز‘‘ بھی شامل کئے گئے ہیں جو تصاویر کو زیادہ تفریحی بناتے ہیں۔ ڈوئل مسینجر میں دو مختلف اکائونٹس کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں چہرے کی شناخت اور فنگر پرنٹ سکینر فون تک آسانی اور تیزی سے رسائی کو ممکن بناتا ہے۔ گلیکسی جے 6 تین منفرد اور دلکش رنگوں میں دستیاب ہے۔ گلیکسی J4 میں 5.5 انچ کی سپر ایمولڈ سکرین دی گئی ہے جس کا 16:9 ریشو اور 720x1280 پکسل ریزولوشن ہے۔ اس میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی کی سٹوریج دی گئی ہے جس کے ساتھ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی دیا گیا ہے۔ اس کا پرائمری کیمرہ گلیکسی J6 کے برابر ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ میں 5 میگا پکسل سینسر استعمال کیا گیا اور اور ایڈجسٹ ایبل ایل ای ڈی فلیش دیا گیا ہے۔


ای پیپر