پارٹی ٹکٹ کیلئے پیسے مانگنے والوں سے فوری آگاہ کیا جائے : عمران خان
02 جون 2018 (21:35) 2018-06-02

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے لیے پیسے مانگنے والوں کے بارے میں فوری آگاہ کیا جائے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موبائل نمبر 03035375113 بھی جاری کردیا جس پر کوئی بھی رابطہ کر کے ٹکٹ کے لیے پیسے مانگنے والوں کو بے نقاب کرسکتا ہے۔ عمران خان نے ٹکٹ کے لیے پیسے بٹورنے کا راستہ بند کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے انتخابی ٹکٹس سے متعلق حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی کارکن پارٹی ٹکٹ دلوانے کے عوض پیسوں کا تقاضا کرے یا آپ کے علم میں کوئی ایسا امیدوار ہو جو ٹکٹ کے حصول کے لیے پیسے کی پیشکش کرتا ہو تو مذکورہ نمبر پر اس کی اطلاع دیں۔


ای پیپر