کاغذات نامزدگی سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے ،نگراں وزیر اعظم کی ہدایت
02 جون 2018 (20:56) 2018-06-02

اسلام آباد:نگراں وزیراعظم جسٹس(ر)ناصر الملک نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف فوری اپیل دائر کرنے کی ہدایت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے فارم میں ترامیم کا لعدم قرار دینے کے خلاف اپیل کا فیصلہ کیا ہے ۔

نگراں وزیراعظم ناصر الملک کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف فوری اپیل دائر کی جائے، اپیل کا مقصد انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنانا ہے۔یاد رہے کہ لاہورہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں ترامیم کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پرانا فارم بحال کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت کے مطابق مذکورہ ترمیم شدہ فارم میں آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کو غیر مثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

عدالتی کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل روکنے کا اعلان کیا تھا، جس کے پیش نظر انتخابات میں التوا کے اندیشے بڑھے لگے ۔البتہ اب نگراں وزیر اعظم کی جانب سے انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے کاغذات نامزدگی سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔


ای پیپر