Photo Credit Neo Tv

پارٹی ٹکٹوں میں نا انصافی ،کھلاڑیوں نے انصاف ہائوس کے شیشے توڑ ڈالے
02 جون 2018 (18:30) 2018-06-02

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے من پسند افراد کو پارٹی ٹکٹ دینے پر انصاف ہاو¿س کے شیشے توڑ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر انصاف ہاو¿س میں پی ٹی آئی کے مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے شیشے توڑ دیئے۔ کارکنان نے توڑ پھوڑ من پسند افراد کو ٹکٹ دینے پر کی، انہوں نے پارٹی رہنما عارف علوی اور فردوس شمیم نقوی کو گھیرلیا اور پارٹی قیادت کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔

انصاف ہاو¿س میں کارکنوں کی صوبائی اور کراچی ریجن کے صدور کیخلاف وال چاکنگ کی جس میں نامنظور نامنظور پارلیمانی بورڈ نا منظور اور گو شمیم گو کے نعرے درج تھے۔


ای پیپر