Photo Credit Social Media

ریحام خان کی کتاب میں سنسنی خیز انکشافات ،حمزہ عباسی سامنے لے آئے
02 جون 2018 (18:20) 2018-06-02

لاہور: معروف اداکار حمزہ علی عباسی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب بارے چند انکشافات سامنے لے آئے جس میں انہوں نے کہا کہ کتاب کے متن سے لگتا ہے کہ ریحام پرہیز گار اور تہجد گزار خاتون ہیں اور عمران خان دنیا کے سب سے بڑے شیطان ہیں.

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار اور پی ٹی آئی کے رہنما حمزہ علی عباسی نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ بدقسمتی سے ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے ان کی لکھی ہوئی ایک تحریر پڑھنے کا تجربہ ہواہے۔

جس کا خلاصہ یہ ہے کہ کتاب میں عمران خان کو شیطان قرار دیا گیاہے جبکہ ریحام خان نے خود کو تہجد گزار خاتون اورشہبازشریف کو حیرت انگیز اور بہترین شخصیت کے مالک قرار دیا ہے۔


ای پیپر