Photo Credit Facebook

ریس 3 ،ریلیز سے قبل 100کروڑ کما لیے،فلم کا بجٹ 120کروڑ تھا
02 جون 2018 (16:51) 2018-06-02

ممبئی:بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ریس 3 ریلیز سے پہلے ہی 100 کروڑ بھارتی روپے (انڈسٹری ٹریڈ تخمینے کے مطابق) کمانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کا بجٹ 120 کروڑ روپے ہے اور اس کے سیٹلائیٹ ممکنہ طور پر 100 کروڑ روپے میں فروخت ہوچکے ہیں ?اس طرح یہ فلم کی ریلیز سے قبل ہی 85 فیصد بجٹ ریکور کرچکی ہے۔

ٹریڈ ایکسپرٹ اور فلم سازوں کے مطابق بڑے اسٹارز جیسے شاہ رخ خان،عامر خان، سلمان خان اور اکشے کمار وغیرہ کی فلموں کے سیٹلائیٹ رائٹس ان اسٹارز کے نام کے باعث بہت بھاری رقم کے عوض فروخت کیے جاتے ہیں ۔

ریس 3 کے پروڈیوسیر رمیش تورانی نے سیٹلائیٹ رائٹس کی رقم بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بجٹ کی فلمیں جیسے ریس تھری کے سیٹلائیٹ اور ڈیجیٹل رائٹس بہت مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں۔


ای پیپر