Photo Credit INP

محکمہ موسمیات کی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیشگوئی
02 جون 2018 (16:11) 2018-06-02

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے، آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ ،، جنوبی و وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا تاہم بونجی میں دوملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔


ای پیپر