Photo Credit Yahoo

پارلیمنٹ مدت ختم ہونے کے بعد فیصلے دینے والے بروقت انتخابات نہیں چاہتے ،سردارایاز صادق
02 جون 2018 (15:08) 2018-06-02

لاہور :سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ جو فیصلے پارلیمنٹ کی مدت کے ختم ہونے کے بعد دیتے ہیں وہ نہیں چاہتے ملک میں عام انتخابات بروقت ہوں ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ جج صاحبان کا کردار ٹھیک ہے بھی یا نہیں ،کسی سازش کی پروا ہ نہیں عام انتخابات  وقت پر ہی ہوں گے ،تحریک انصاف سے کوئی توقع نہیں کل کو نیو کلیئر کا بٹن دبائیں گے اور پھر کہیں گے ہم فیصلہ واپس لیتے ہیں ۔

نگران وزیر اعلیٰ کے لئے تحریک انصاف خود نام دے کر واپس لے لیتی ہے اس سے ان کی سوچ عیاں ہوتی ہے جو الیکشن ایکٹ ریفارمز پارلیمنٹ منظور کر چکی ہے اس کو ایک جج صاحبہ نے ختم کر دیا ،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے کہا کہ تحریک انصاف سے کسی قسم کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی کل کینٹ بنائیں گے تو ختم کر دیں گے نیو کلئر بٹن دبائیں گے تو کہیں کے فیصلہ واپس لے لو جو لوگ اتنے کنفیوژڈ ہیں اپنے نام دے کر واپس لے لیتے ہیں ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ جوپارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن ایکٹ ریفارمز پاس کیا اس کو ایک جج صاحبہ نے حکومت ختم کرنے پر فیصلہ دیدیاالیکشن ایکٹ ریفارمز پر جج صاحبہ دو دن کا وقت دیتیں تاکہ پارلیمنٹ سے ترمیم کروا لیتیں ہمیں یہ بھی دیکھنا ہو گا جج صاحبان کا کردار ٹھیک ہے بھی یا نہیں ن لیگ کے خلاف 2002کی طرح 2018میں بھی سازشیں ہوئیں لیکن جس کے ساتھ اللہ ہو اسے کسی سازش کی پرواہ نہیں ہو تی جو فیصلے پارلیمانی مدت ختم ہونے کے بعد دیتے ہیں وہ نہیں چاہتے الیکشن وقت پر ہوں۔ 


ای پیپر