مسلم لیگ ن میں بغاوت یا کچھ اور ؟6 ایم پی ایز کی وزیرا علیٰ پنجاب سے ملاقات
02 جولائی 2020 (17:11) 2020-07-02

مسلم لیگ ن میںبغاوت یا کچھ اور ؟6 ایم پی ایز کی وزیرا علیٰ پنجاب سے ملاقات

لاہور : مسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنما 6 ایم پی ایز کے ہمراہ وزیرا علیٰ پنجاب سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے ۔

لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے ارکان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 6 ارکان اسمبلی وزیراعلی سے ملے اور انہوں نے یہ ملاقات پارٹی قیادت کی اجازت کے بغیر کی ہے،عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا بھی ایک رکن وزیراعلی پنجاب سے ملاہے، ہم نے اپنے ارکان کے خلاف کارروائی کے لیے قیادت کو سفارش کردی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں ( ن) لیگ کے میاں جلیل احمد شرقپوری، چوہدری اشرف علی انصاری، نشاط احمد ڈاہا ، غیاث الدین، اظہر عباس اور محمد فیصل خان نیازی شامل ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر علی بھی وزیراعلیٰ سے ملے۔


ای پیپر