ڈالر اور سونے کے سوداگروں کی موجیں لگ گئیں
02 جولائی 2020 (20:31) 2020-07-02

لاہور :گزشتہ کئی روز سے ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری تھا تاہم اب دونوں کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 1.16 روپے کم ہوکر 166.88روپےہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 80 پیسےکم ہوکر 167.40 روپے ہوگئی،اس کے علاوہ سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 4 ہزار 600 روپےہوگئی۔

10 گرام سونے کی قدر 514 روپے کم ہوکر 89678 روپےہوگئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 8 ڈالر کم ہوکر 1774 ڈالر فی اونس ہے۔


ای پیپر