قربانی سے متعلق ایس او پیز کا اعلان ہو گیا عید الاضحی کی بڑی خبر
02 جولائی 2020 (19:07) 2020-07-02

کراچی :مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کی قربانی سے متعلق حکومت سندھ کے ساتھ ایس او پیز پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ کورونا وائرس کے تناظر میں لوگ اجتماعی قربانی کو ترجیح دیں۔

کراچی پریس کلب میں دیگر علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے ' قربانی ایک عبادت مقصودہ ہے جو آن لائن پیسے جمع کرا کر نہیں ہوسکتی بلکہ عملاً ہونی چاہیے اور یہ مقررہ دنوں کی سب سے بڑی عبادت ہے، صرف اس رفاعی ادارے کو قربانی کے پیسے دیے جاسکتے ہیں جو عملاً قربانی کر رہا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ قربانی کا جانور شریعت کی شرائط کے مطابق ہونا چاہیے یعنی گائے، بیل اور بھینس کی عمر کم از کم دو سال، بکرا اور دنبہ ایک سال اور اونٹ کی عمر کم از کم پانچ سال ہونی چاہیے۔

مفتی منیب نے کہا کہ حتیٰ الامکان اجتماعی قربانی کو ترجیح دی جائے تاکہ گلی کوچوں میں آلائش کم سے کم ہوں، مقامی حکومتیں قربانی کی آلائشوں کو فوری اٹھا کر ٹھکانے لگانے کا اہتمام کریں، قربانی کی کھالیں خریدنے والوں کو پابند کیا جائے کہ وہ جلد از جلد کھالیں اٹھا کر اپنے محفوظ مقامات تک پہنچائیں اور ٹریٹ کریں، قربانی کی جگہ کو جراثیم کش دوا سے دھویا جائے اور صفائی کا مکمل اہتمام کیا جائے۔


ای پیپر