اسلام آباد میں مندر سے متعلق اہم انکشاف
02 جولائی 2020 (16:53) 2020-07-02

کراچی:ممتاز عالم دین اور شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کو اپنی آبادی والے علاقے میں عبادت گاہ برقرار رکھنے کا حق ہے۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ملک میں جو صلح سے بنا ہے وہاں ضرورت کے مطابق نئی عبادت گاہ بنا سکتے ہیں۔ لیکن حکومت کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے خاص طورپر ایسی جگہ جہاں ہندو برادری کی آبادی بہت کم ہو۔

سماجی رابطے کی سائیڈ ٹویٹر پر دئیے گئے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نہ جانے اس نازک وقت میں کیوں ایسے شاخسانے کھڑے کیے جاتے ہیں جن سے انتشار پیدا ہونے کے سوا کوئی فائدہ نہیں ہے۔


ای پیپر