file photo

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کی قلعی کھول دی
02 جولائی 2020 (13:37) 2020-07-02

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کی قلعی کھول دی اور ثابت کر دیا کہ بھارت جھوٹا ہے اور بھارتی میڈیا اونچی آواز میں مسلسل جھوٹ بولتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ ایل او سی پر پاک فوج کی اضافی نفری کے بھارتی میڈیا کے دعوے غلط ہیں، اسکردو ایئر بیس چین کے استعمال کرنے کی رپورٹ حقیقت کے برعکس ہے مزید گلگت بلتستان میں اضافی دستے کے دعوے بھی غلط ہیں، کوئی فوجی نقل و حرکت یا اضافی تعیناتی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔


ای پیپر