file photo

ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد چار ہزار 473 ہوگئی
02 جولائی 2020 (09:59) 2020-07-02

لاہور: پاکستانیوں پر کورونا کے حملے جاری، متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 17 ہزار 809 تک پہنچ گئی۔

چوبیس گھنٹے کے دوران چار ہزار 339 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 78 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد چار ہزار 473 ہوگئی، اب تک ایک لاکھ چار ہزار 694 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 86 ہزار 795، پنجاب میں 77 ہزار 740، اسلام آباد میں 13 ہزار 82 ہوگئی، خیبر پختونخوا میں 26 ہزار 938، بلوچستان 10 ہزار 608، گلگت بلتستان ایک ہزار 511 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 135 افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔


ای پیپر