عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری ,58ہزار روپے تک واپس ملیں گے
02 جولائی 2019 (21:39) 2019-07-02

حکومت پاکستان نے عازمین حج کو ساڑھے 4ارب کی رقم واپس کرنیکا فیصلہ سنا دیا ،یہ پہلی دفعہ ایسا ہو رہا ہے جب حکومت اضافی رقم واپس کر ے گی ۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ عازمین حج کو 30ہزار سے 58ہزار روپے تک کی اضافی رقم واپس کی جائیگی ،حرم کے قریب قیام کرنے والوں کو 30ہزار روپے اور جبکہ حرم سے دور رہنے والے عازمین حج کو 58ہزار روپے واپس کیے جائینگے ،اس رقم کی واپسی کا عمل عازمین حج کی پاسپورٹ واپسی پر شروع کیا جائیگا ۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ رقم بلڈنگ کیلئے کیے جانے والے معاہدوں سے بچائی ہے ،سرکاری سکیم کے ذریعے جانے والے حجاج کرام کو یہ رقم پہلی دفعہ واپس کی جا رہی ہے ۔


ای پیپر