میاں صاحب دل چھوٹا نہیں دل بڑا کریں :فردوس عاشق اعوان
02 جولائی 2019 (21:24) 2019-07-02

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے ترجیحات طے کرنے اور قانون کو صوبائی حکومتوں سے مل کر تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے ، بدقسمتی سے منی لانڈرنگ اور منشیات فروشی میں ملوث لوگ پروڈکشن آرڈر لے لیتے ہیں ،مجرموں کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت نہیں ہوسکتی، رانا ثناءاللہ کے کارنامہ سے تمام ارکان پارلیمنٹ کے سر شرم سے جھک گئے،ارکان پارلیمنٹ رول ماڈل ہیں اور ان کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ،سیاسی انتقامی کارروائی کہنے والے داستاں ضرور پڑھیں،اے این ایف مصدقہ اطلاعات پر رانا ثناءاللہ کو رنگے ہاتھوں پکڑا ، باہر کے ملک میں یہ گھناﺅنا فعل ہوتا تو سیاسی جماعت اس رہنما سے لاتعلقی کا اعلان کرتی،عدالتیں آزاد ہے ، اپوزیشن ہماری طرف انگلیاں اٹھانے کی بجائے عدالت میں مقدمہ لڑے ، چیئر مین سینٹ کی تبدیلی کے حوالے سے اپوزیشن بڑھکیں مار رہی ہے ، جب تحریک عدم اعتماد میں لائیں گے تو جواب دینگے ۔

انہوںنے کہاکہ اکیس ڈاکٹروں کی ٹیم نوازشریف کے دل کی دھڑکن کو دیکھتی ہے ،یہاں ایک بیمار ہے اور اس کے لیے سو انار ہیں ،وہ کہتے ہیں مجھے گھر سے کھانا چاہیے شوق سے کھائیں ،وہ کون سا دل کا مریض ہے جس کو کھانے کے لیے سری پائے چاہئیں ۔فردوس عاشق اعوان نے نوازشریف کو مرغن غذاﺅں کی بجائے پرہیزی کھانا کھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب دل چھوٹا نہیں دل بڑا کریں۔

نوازشریف مرغن غذاﺅں کی بجائے پرہیزی کھانا کھائیں ۔ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وفاقی کابینہ کا 13 نکاتی ایجنڈا تھا،ایجنڈے پر تفصیل سے غور کیا گیا اور اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ حج پالیسی 2019عوام کے مفاد میں بنائی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے حاجیوں کی سہولیات کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں،اس حج کو سکینڈل فری حج بنانا ہمارا مقصد ہے۔ انہوںنے کہاکہ حاجیوں کی جیب کو تحفظ دینے کیلئے دیانتدار وزیر کا انتخاب کیا گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پہلی بار اسلام آباد ایئرپورٹ سے امیگریشن کے بعد عازمین کی روانگی ہوگی،وزیراعظم پہلی حج فلائٹ کا افتتاح کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آ باد میں امیگریشن کا مقصد حاجیوں کی تکالیف کو دورکرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ زبیر گیلانی کو سرمایہ کاری بورڈ کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے سینئر سٹیزن پروگرام 2019 کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت عوامی مفاد کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ شمالی کوریا کے ساتھ ویزوں کے حوالے سے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے سی ڈی اے کو اسلام آباد کے نئے ماسٹر پلان کی ہدایت کی ہے۔

انہوںنے کہاکہ سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کے اختیارات میں توازن لایا جائیگا۔ڈاکٹر فردوس نے کہاکہ کابینہ نے حج کے اضافی کوٹے کو سرکاری کوٹے کے تحت بروئے کارلانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ شاہ جہاں مرزا کو ایم ڈی نجکاری بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ 40ہزارکے پرائز بانڈ کو ختم کرنے کا طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ 40ہزارکا پرائز بانڈ لینے والے کو رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ چالیس ہزار کے بانڈ کو کیش کرانے والے کو رقم اس کے اکاو¿نٹ میں ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ کے 885 فیصلوں میں سے 789 پر عملدرآمد ہوچکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 45پر کام جاری ہے 22 تاخیر کا شکار ہیں 42 فیصلے التوا کا شکار ہیں ۔معاون خصوصی نے کہاکہ سابقہ ادوار کی ناقص پالیسیوں سے پاکستان سٹیل ملز جیسے ادارے کو شدید نقصان پہنچا، انہوںنے کہاکہ پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

سٹیل ملز قومی اثاثہ ہے،اس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے چلایا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سٹیل ملز چلے گی تو ملک میں ترقی کا پہیہ چلے گا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت کو 12سوارب روپے کا گردشی قرضہ ادا کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو متحرک کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے ہوائی اڈوں پر اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولیات کی ہدایت کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو بینک اکاو¿نٹس کی بائیو میٹرک کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مجرموں کی کوشش ہے کہ کسی طرح ان کو این آر او حاصل ہوجائے تاہم مجرموں کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت نہیں ہوسکتی۔ انہوںنے کہاکہ جن لوگوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے ان کو ڈیموکریٹ نہ سمجھیں۔


ای پیپر