فلم انڈسٹری کا برطانوی شہزادے کو پاکستان خوش آمدید
02 جولائی 2019 (18:00) 2019-07-02

لاہور: برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے رواں سال موسم خزاں میں پاکستان کے دورہ کے اعلان پر شوبز سے وابستہ لوگوں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ برطانیہ کی شہزادی اور شہزادہ پاکستان آرہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایک دہائی بعد ایسا ہونا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان اب ایک ویران ملک نہیں رہا۔

وینا ملک نے بھی شہزادہ اور شہزادی کو خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ایک پر امن، خوبصورت مناظر سے بھرپور سیاحت دوست اور سب سے اہم ایک محفوظ ملک ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستانی عظیم لوگ ہیں،پاکستان کی مہمان نوازی یہاں کے لوگوں کی روایات و اقدار میں شامل ہے۔ پاکستان میں خوش آمدید۔


ای پیپر