بنگال ٹائیگر نے پاکستان کیلئے نئی مشکل کھڑی کر دی
02 جولائی 2019 (17:35) 2019-07-02

برمنگھم:ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں بنگال ٹائیگر کا میچ بھارت کیساتھ جاری ہے ،بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ میں اپنے قدم قائم رکھنے کیلئے بھارت کو شکست دینا لازمی ہے .

سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر بنگال ٹائیگر نے بھارت کو شکست دیدی تو اس سے پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا ،پھر پاکستان اور بنگال ٹائیگر کے درمیان آخری میچ کسی فائنل سے کم نہیں ہو گا ،بھارت کو شکست کے بعد بنگال ٹائیگر کیلئے ضروری ہے کہ وہ آخری میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لے ۔

تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق بھارت کی آج کے میچ میں پوزیشن قدرے مستحکم ہے امید ظاہر کی جا رہی ہے بھارت ایک بڑا سکور دینے مین کامیاب ہو جائیگا ،کیونکہ بھارت کیلئے بھی سیمی فائنل میں اپنی سیٹ پکی کر نے کیلئے ایک جیت کی ضرورت ہے جسے وہ بنگلہ دیش کو شکست دیکر با آسانی کر سکتا ہے ،کیونکہ بھارت کا آخری میچ مشکل ترین ٹیم انگلینڈ سے ہے ۔


ای پیپر