ملک میں کالے دھن کا دور ختم ہوگا: فردوس عاشق اعوان
02 جولائی 2019 (16:36) 2019-07-02

اسلام آ با د : وزیر اعظم کی معا ون خصو صی برا ئے اطلا عات فردوس عا شق اعوان نے کہا ہے کہ اب کوئی چیز بے نامی نہیں رہے گی،تاریخ میں پہلی بار قانون پر عمل درآمد ہونے جارہا ہے جس سے ملک میں کالے دھن کا دور ختم ہوگا ، ایف بی آر کی ایڈجیوٹنگ اتھارٹی بے نامی ٹرانزیکشنز میں چیئرمین، ممبران تعینات اور بینامی زونز میں ٹیکس کمشنرز مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

  فردوس عا شق اعوان نے ٹو ئٹ کر تے ہو ئے کہا کہ کہ اب کوئی چیز بے نامی نہیں رہے گی،تاریخ میں پہلی بار قانون پر عمل درآمد ہونے جارہا ہے۔ ٹیکس کمشنر بے نامی زون کراچی نے سندھ کے معروف سیاسی خاندان کی بے نامی جائیدادوں اور حصص کی بے نامی قانون کے تحت اٹیچمنٹ(Attachment) کردی ہے۔یہ اقدام ابھرتے ہوئے نئے پاکستان کی جھلک ہے۔


ای پیپر