تھر میں بھوک سے مزید 6 بچے انتقال کرگئے
02 جولائی 2019 (16:04) 2019-07-02

تھرپارکر :غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے سبب سول اسپتال مٹھی میں مزید 6 بچے انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتا یا کہ غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث 6 بچے انتقال کرگئے جن میں نومولود سے لے کر 3 ماہ تک کی عمر کے بچے شامل ہیں،ذرائع محکمہ صحت کے مطابق جولائی کے 2 دنوں میں جاں بحق بچوں کی تعداد 8 اور رواں سال میں 422 ہو گئی ہے۔


ای پیپر