رانا ثنا اللہ کو ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے : اہلیہ
02 جولائی 2019 (15:46) 2019-07-02

لا ہو ر : رانا نثا اللہ کی اہلیہ نبیلہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خاوند کو ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے ۔

رانا ثنا اللہ سے اے این ایف آفس لاہور میں اہلیہ نبیلہ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ سے جب ملاقات ہوئی تو کمرے میں 7 پولیس اہلکار موجود تھے، اہلیہ رانا نثا اللہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ پر دبا ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی گاڑی میں بیگ ہونا تسلیم کریں،راناثنااللہ کی اہلیہ نے مز ید کہا کہ ان کے خاوند کے حوصلے بلند ہیں۔


ای پیپر