رانا ثنا اللہ کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
02 جولائی 2019 (14:10) 2019-07-02

لاہور : ہیروئن برآمدگی کے الزام میں زیر حراست مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

انسداد منشیات فورس کی جانب سے رانا ثنااللہ کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،سماعت کے دوران رانا ثنا اللہ کے وکیل نے مؤ قف اختیار کیا کہ ان کے مؤ کل پر سیاسی کیس بنا کر گرفتاری ڈالی گئی ہے جب کہ اے این ایف نے رانا ثنا اللہ سمیت تمام 6 ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا کی،عدالت نے رانا ثنا اللہ سمیت 6 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

میڈ یا سے مختصر گفتگو میں را نا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ ظلم کی حکو مت ہے جو چل نہیں سکتی،را نا ثنا کی مو قع پر سیکیورٹی کے پیش نظر کچہری کے چاروں اطراف کنٹینرز کھڑے کر دیئے گئے جس پر شہریوں کی پولیس سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ایس پی سیکیورٹی فیصل شہزاد نے بتا یا کہ رانا ثنا اللہ کی عدالت میں پیشی کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا جس کے تحت پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے 400 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے۔ عدالت کے اندر اور باہر اینٹی رائٹ فورس کی 6 ریزورز مکمل تیاری کے ساتھ تعینات رہے۔

یاد رہے کہ پیر کے روز روز انسداد منشیات فورس نے رانا ثنا اللہ کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے موٹر وے پر سکھیکی کے مقام پر حراست میں لیا تھا،اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثنا اللہ کے خلاف دائر مقدمے میں ان کی گاڑی سے 21 کلو سے زائد منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا ہے جس میں 15 کلو ہیروئن بھی شامل ہے۔


ای پیپر