انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر سے گریز کیا جائے : احسن اقبال
02 جولائی 2018 (20:45) 2018-07-02

لاہور: سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر سے گریز کیا جائے ‘ سیاسی رہنما کارکردگی کی بنیاد پر انتخابی مہم چلائیں‘ لوگ اس بات کو محسوس کررہے ہیں کہ (ن) لیگ نے ملک کو تبدیل کیا ‘ پی ٹی آئی کے پاس ملک چلانے کا تجربہ نہیں۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس ملک چلانے کا تجربہ نہیں ہے کے پی کے کو تباہ کردیا اور پشاور کو کھنڈر بنا دیا۔ عوام جانتے ہیں کونسی جماعت ترقی کا ایجنڈہ رکھتی ہے۔ انتخابی مہم میں تشدد سے گریز کیا جائے ۔ انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر سے گریز کیا جائے ۔سیاسی رہنما کارکردگی کی بنیاد پر انتخابی مہم چلائیں۔ لوگ اس بات کو محسوس کررہے ہیں کہ (ن) لیگ نے ملک کو تبدیل کیا ۔


آج بیس سے بائیس گھنٹے تک بجلی آرہی ہے کراچی ٹارگٹ کلنگ کا مرکز تھا آج وہاں امن ہے (ن) لیگ کے پانچ سال میں ملک کا امیج بہتر ہوا اس وقت 45 ارب ڈالر کے منصوبے زیر تکمیل ہیں کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو پنتالیس ارب ڈالر دائو پر لگ جائیں گے۔


ای پیپر