Source : Yahoo

اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم کی کرسی پر دیکھنا چاہتا ہوں ، زرداری
02 جولائی 2018 (20:45) 2018-07-02

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میرے علاقے سے میرے بندے کی گرفتاری کسی کی ادا ہے اور ہر ادا میں ایک پیغام ہوتا ہے۔

پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریف چیئرمین آصف زرداری نے نواب شاہ سے اسماعیل ڈاہری کی گرفتاری سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے علاقے سے میرے بندے کی گرفتاری کسی کی ادا ہے اور ہر ادا میں ایک پیغام ہوتا ہے، وہ ایک چھوٹا زمیندار ہے اور میرے ووٹوں کے لیے کام کرتا ہے، میرے علاقے سے میرے بندے کی گرفتاری کسی کی ادا ہے اور ہر ادا میں ایک پیغام ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زیادہ تر آزاد امیدوار کامیاب ہوں گے، ہر جگہ آزاد امیدوار کھڑے ہورہے ہیں جن میں کچھ ہماری، کچھ نوازشریف اور کچھ عمران خان کی بس سے اترے ہیں۔سابق صدر کا کہنا تھاکہ ہر حال میں حکومت نہیں چاہتے لیکن جس نے بھی حکومت بنانا ہوگی اس کو ہم سے بات ضرور کرنا ہوگی۔

آصف زرداری نے کہا کہ چاہتا ہوں بلاول کو پارلیمانی تجربہ ہو، وہ اپوزیشن لیڈر بھی بنے تو کوئی اعتراض نہیں، بہتر ہوگا کہ اپنی زندگی میں اسے وزیراعظم بنتا دیکھوں۔


ای پیپر