Source : Yahoo

آرمی چیف نے 12 خطرناک دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکانے کی منظوری دیدی
02 جولائی 2018 (20:06) 2018-07-02

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے ۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت اور 6 دہشتگردوں کی قید کی سزا کی توثیق کردی ہے۔

سزا پانے والے دہشت گرد معصوم شہریوں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے مرکزی امام بارگاہ پارہ چنار پر بھی حملہ کیا تھا۔دہشتگرد 8 جوانوں اور 26 شہریوں کے قتل میں ملوث تھے جبکہ انہوں نے 133 افراد کو زخمی بھی کیا۔

دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ان کے مقدمات خصوصی فوجی عدالتوں میں چلائے گئے۔اس کے علاوہ شہری احسان اللہ کو بے قصور ہونے پر بری کردیا گیا۔


ای پیپر