مسلم لیگ(ن) والے اصلی شیر میدان میں لے آئے
02 جولائی 2018 (19:21) 2018-07-02

لاہور: مسلم لیگ ( ن ) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی انتخابی مہم کیلئے ایک کارکن اصلی شیر میدان میں لے آیا۔


تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے عام انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے، الیکشن مہم میں بھی تیزی آتی جارہی ہے، ایسے میں ایک کارکن نے مریم نواز کی الیکشن مہم کے لیے مسلم لیگ ( ن ) کے انتخابی نشان کا ہی استعمال کیا اور اصلی شیر لے کر پہنچ گیا۔میاں ضیا کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو پولنگ کے دن تک وہ روزانہ این اے 127 کی ہر گلی اور محلے میں شیر لے کر جائیں گے اور اپنی رہنما کی انتخابی مہم چلائیں گے۔


ای پیپر