Source : Yahoo

ٹی 20 انٹرنیشنل، سرفراز احمد کامیاب ترین پاکستانی کپتان بن گئے
02 جولائی 2018 (17:57) 2018-07-02

کراچی: سرفراز احمد ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کے کامیاب ترین پاکستانی کپتان بن گئے۔تفصیلات کے مطابق سی ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میںسرفراز احمد نے زمبابوے کیخلاف تین ملکی سیریز کے ابتدائی میچ میں 74رنز سے فتح پائی، یہ مختصرفارمیٹ میں بطور کپتان ان کی 20ویں کامیابی شمار ہوئی.

اس طرح وہ سابق کپتان شاہد آفریدی سے آگے نکل گئے، آفریدی نے بطور کپتان اس فارمیٹ میں گرین شرٹس کو 19 فتوحات دلائی تھیں۔

سرفراز اب تک بطور کپتان صرف 3 میچز میں ناکام رہے، محمد حفیظ 29 میچز میں 17 فتوحات کے ہمراہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، حفیظ اور آفریدی کی زیرقیادت قومی ٹیم نے ایک ایک میچ ٹائی بھی کیا ہے، شعیب ملک 17 میچز میں بطور کپتان 12 میں فتحیاب رہے، چار میچز میں شکست ان کا مقدر بنی جبکہ ایک مقابلہ ٹائی ہوا۔


ای پیپر