Source : Yahoo

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے نے NA136میں ساتھ چھوڑ دیا
02 جولائی 2018 (17:05) 2018-07-02

لاہور:لاہور کے حلقہ این اے 136 میں مسلم لیگ ( ن )کو بڑا جھٹکا، سابق ایم پی اے چوہدری گلزار احمد گجر نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق چوہدری گلزار، چوہدری سعد منظور گجر، ملک افتخار، راجہ سہیل سمیت دیگر مسلم لیگ ( ن )کے رہنماﺅں نے پی ٹی آئی امیدوار ملک اسد کی حمایت کا اعلان کیا۔

یاد رے ملک اسد عام انتخابات کے لئے این اے 136 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔اس سے قبل ضلع راجن پور میں سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی سمیت تمام امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

جام پور سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے جیپ کا انتخابی نشان حاصل کرنے کے لئے درخواست جمع کروائی۔این اے 193 شیر علی گورچانی، 194 ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک، پی پی 293، 295 پرویز اقبال گورچانی اور 296 یوسف دریشک کے امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کر دیئے۔


ای پیپر