Source : Yahoo

نواز شریف اور مریم کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ
02 جولائی 2018 (16:26) 2018-07-02

لندن:مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وطن واپسی کا فیصلہ سینئر لیگی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا اور وطن واپس آکر دونوں مسلم لیگ (ن)کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف نے مختلف شہروں میں انتخابی مہم چلانے کے لیے انتظامات کی ہدایت بھی کی ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کی پہلے وطن واپسی کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ اہلیہ کی عیادت کے لیے 14 جون کو لندن پہنچے تھے، جہاں ہیتھرو ایئرپورٹ پر انہیں بیگم کلثوم کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا، جس کے بعد سے نواز شریف اور مریم نواز لندن میں ہی مقیم ہیں اور انہوں نے احتساب عدالت میں جاری نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنی لے رکھا ہے۔


ای پیپر