Source : Yahoo

لگتا ہے نوازشریف انتخابات سے ایک ہفتہ پہلے بائیکاٹ کر دینگے، اسد عمر
02 جولائی 2018 (16:12) 2018-07-02

راولپنڈی:تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کےساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، سیاستدانوں پرپتھراو اچھی بات نہیں میں اس کی مذمت کرتاہوں۔پی ٹی آئی رہنما نے دربار عالیہ موہڑہ شریف آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے نوازشریف انتخابات سے ایک ہفتہ پہلے بائیکاٹ کردیں گے۔

ان کا کہناتھا کہ اگر ن لیگ الیکشن کا بائیکاٹ کرے تو یہ ان کا سیاسی حق ہے۔اسد عمر کا کہناتھا کہ میرے حلقے میں نہیں پورے اسلام آباد میں لوگ پانی کوترس رہے ہیں،عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی پہلی ترجیح پانی کے مسئلے کاحل ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد میں 10کروڑ گیلن پانی کی کمی ہے، ہم نے پانی کےلئے قائمہ کمیٹی،سی ڈی اے اور سڑکوں تک کوشش کی۔


ای پیپر