Source : Yahoo

سازش کے تحت ہم پر پتھراﺅ کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی
02 جولائی 2018 (16:02) 2018-07-02

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی کے بعد انتخابی مہم کے لیے اندرونی سندھ روانہ ہوگئے۔بلاول بھٹو زرداری اندرون سندھ کے دورے کے موقع پر ٹھٹھہ، سجاول، گولارچی، بدین ،تلہار، ماتلی، ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی اندرون سندھ دورے کے لئے بلاول ہاﺅس سے قائدآباد پہنچے تو ان کا وہاں والہانہ استقبال کیا گیا۔

کارکنان نے ان کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ندرون سندھ روانگی سے قبل کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا اور عوام کا رشتہ نسلوں پرانا ہے اس لئے جہاں بھی جاتے ہیں وہاں عوام محبتیں نچھاور کرتی ہے، لیاری میں بھی میرا پرتباک استقبال کیا گیا جو مخالفین سے برداشت نہیں ہوا تو انہوں نے ایک سازش کے تحت ہمارے قافلے پر پتھرا ﺅ کیا لیکن ہمارے کارکن ڈرے نہیں اور لیاری میں ہی موجود رہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہماری جماعت نے ہمیشہ عوام کو محبت کا پیغام دیا، الیکشن 2018 قریب ہیں اور پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے اپنا منشور پیش کردیا، باقی جماعتوں کے پاس نا ہی کوئی منشور ہے اور نا ہی ان کوئی نظریہ ہے۔


ای پیپر