بلیک واٹر کے سربراہ بڑی مشکل میں پھنس گئے
02 جنوری 2020 (23:43) 2020-01-02

نیویارک: بدنام زمانہ امریکی تنظیم بلیک واٹر کے سربراہ ایرک پرنس بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرک پرنس نے حال ہی میں وینزویلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر نکولس میڈورو کی حکومت کے اعلی عہدیدار سے ملاقات کی۔امریکا کی طرف سے وینزویلا پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور ایرک پرنس کی اس ملاقات کو ان پابندیوں کی خلاف ورزی گردانا گیا ہے، جس پر ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے لیے ایرک پرنس کو امریکا ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کو ریفر کر دیا گیا جس کے حکام تعین کریں گے کہ ایرک پرنس کی اس ملاقات سے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں۔دو سینئر امریکی حکام کا کہنا تھا کہ تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ایرک پرنس پر بھی پابندیاں عائد ہوتی ہیں یا نہیں۔ اس کا فیصلہ ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کی تحقیقات کے بعد ہو گا۔


ای پیپر