آصف زرداری ٗ بلاول ٗ علیم خان اور دیگر سیاستدان گوشوارے جمع نہ کرا سکے
02 جنوری 2020 (22:05) 2020-01-02

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والے اراکین قومی، سینیٹ وصوبائی اسمبلی کے ناموں کی فہرست جاری کردی ، جن میں آصف زرداری ، بلاول بھٹو، شفقت محمود، علیم خان ، پرویزاشرف اور زرتاج گل شامل ہیں، اراکین کو31 دسمبر تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والے اراکین پارلیمنٹ کی فہرست جاری کردی قومی اسمبلی کے 200سے زائداراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، جن میں آصف زرداری ، بلاول بھٹو ،برجیس طاہر ،ر اناتنویر،شفقت محمود، فخر امام، فہمیدہ مرزا شامل ہیں۔چوہدری نثار،راجہ بشارت ، علیم خان ، پرویزاشرف، نور الحق قادری، فواد احمد اور زرتاج گل نے بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے11اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، جن میں فدا محمد، حاصل بزنجو، مہر تاج، تاج آفریدی، اورنگزیب خان ، ہلال الرحمان، محمد ایوب، شمیم آفریدی اور دیگر سینیٹرز بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی اراکین کی بڑی تعداد نے گوشوارے جمع نہیں کرائے، گوشوارے جمع کرانے تک رکنیت غیرفعال کی جائیگی اور جلد اراکین کو کام سے روکنے کانوٹیفکیشن جاری کریگا، اراکین کو31دسمبرتک گوشوارے جمع کرانیکی ہدایت کی تھی۔


ای پیپر