شیخوپورہ میں 12 سالہ بچے کا زیادتی کے بعد قتل
02 جنوری 2020 (18:34) 2020-01-02

شیخوپورہ :درندہ صفت شخص نے12سالہ معصوم بچے کوزیادتی کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فاروق آباد کے نواحی علاقہ ایشر سے محمد اسلم کے12 سالہ بیٹے محمد ابوبکر 23دسمبر کی صبح11بجے اپنی رہائش گاہ سے اغوا ء کر لیا گیا۔ بچے کے والد محمد اسلم نے  رپورٹ تھانہ صدر شیخوپورہ میں درج کروائی لیکن روایتی تفتیشی طریقہ کی وجہ سے پولیس کئی دن گزرنے  کے باوجود کمسن بچے کا کوئی سراغ نہ لگا سکی ۔اس دوران  ظالم اغوا ء کاروں نے بچے کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا اور پھر تشدد کے بعد اس کی نعش کو ویرانے میں پھینک کیا۔

گزشتہ روز کمسن بچے کی نعش گائوں ککڑ گل سے آگے ویران کھیتوں سے برہنہ حالت میں ملی ۔نعش درندے اور کتے نوچتے رہے ۔مقامی راہ گیر نے نعش کو دیکھ کر ورثا کو اطلاع دی جنہوں نے بچے کی نعش کو پہچان لیا بچے کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشان موجود ہیں اور چہرے پر بھی تشدد کے واضع نشان ہے۔


ای پیپر