مسلم لیگ ن کے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کا اعلان کر دیا
02 جنوری 2020 (18:25) 2020-01-02

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کی طرف سے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری کے بعد اسے پارلیمان سے پاس کروانے کیلئے حکومتی ٹیم نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کر دئیے ، مسلم لیگ ن نے پہلی دفعہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کی غیر مشروط طو ر پر حمایت کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ آرمی چیف کے عہدے کومتنازعہ نہیں بنائیں گے ،اطلاع ہے کہ ن لیگ آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے غیر مشروط تعاون کرے گی ، ڈیل ہوتی تو ن لیگ کی قیادت سے طرف سے غیر مشروط تعاون کا فیصلہ نہ کیا جاتا ،پارٹی عہدیدار قیادت کے فیصلے کے ساتھ ہوں گے۔


ای پیپر