کرنل (ر) انعام الرحیم وزارت دفاع کی تحویل میں ہیں
02 جنوری 2020 (17:39) 2020-01-02

راولپنڈی: وزارت دفاع کے حکام نے راولپنڈی سے اغواء ہونے والے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کو اپنی تحویل میں رکھنے کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے لاپتہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے کی۔دوران سماعت وزارت دفاع کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ہمارے پاس ہیں، انعام الرحیم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

انعام الرحیم کے وکیل نے کہا کہ وزارت دفاع یا اس کا کوئی ادارہ انعام الرحیم کو اپنے پاس نہیں رکھ سکتا۔عدالت نے سرکاری نمائندوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو کل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے کیس کی سماعت جمعہ (آج) تک کے لیے ملتوی کر دی۔


ای پیپر