حریم شاہ کے والد نے اپنی بیٹی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے
02 جنوری 2020 (17:27) 2020-01-02

لاہور:ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے نام سے مشہور ہونے والی اپنی پہلی زندگی میں عالمہٗ  فضہ حسین تھیں ، حریم شاہ کے والد نے اپنے ایک ویڈیو  بیان میں حریم شاہ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کر دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کے والد نے بالآخر خاموشی توڑتے ہوئے حریم شاہ سے متعلق  اہم انکشافات کر دئیے  ،ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ،الہدیٰ انٹرنیشنل سے تعلیم القرآن کروایا ،عالمہ کا کورس بھی کروایا ،لیکن ایسا کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ سب کچھ بدل جائے گا ۔

حریم شاہ کے والد کی ویڈیو گفتگو ملاحظہ فرمائیں

انہوں نے کہا حریم شاہ کی حرکات پر انہیں اور ان کے خاندان کو شدید صدمہ ہو ا ، حریم شاہ کی وجہ سے جو اذیت میرے خاندان کو پہنچی میں ان سب سے معذرت خواہ ہوں ،میں اپنے چاہنے والوں سے کہتا ہوں وہ دعاکریں کہ حریم شاہ واپس فضہ حسین بن جائے ،میں اللہ کی رحمت سے ناامید نہیں ہوں،ہدایت دینا اس کا کام ہے ۔

انہوں نے کہا اپنی زندگی میں بہت ازیتیں سہیں لیکن یہ شاید سب سے بڑی ہے۔انہوں نے کہا ان کو اپنی نہیں اس بات کی زیادہ فکر ہے کہ ان کے قرابت داروں کو دکھ ہوا اور اس سب سے ہمارے ملکی وقار کو جو نقصان پہنچااس پر میں سب سے زیادہ دکھی ہوں۔


ای پیپر