بھارت کی طرف سے عمران خان کو بڑی پیشکش
02 جنوری 2020 (17:00) 2020-01-02

لاہور :پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈڑ اور عالمی شہرت یافتہ کپتان عمران خان کو ماضی میں بھارتی فلم انڈسٹری کی طرف سے فلم کی آفرز ہو چکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کو ماضی میں بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دیو آنند کی طرف سے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی ، عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے اس فلم آفر اس لیے ٹھکرا دی تھی کہ ایک کرکٹر فلموں میں اداکاری کیسے کر سکتا ہے ۔

عمران خان نے اپنے انٹرویو کے دوران بتا یا کہ سکول لائف میںبھی کبھی اداکاری نہیں کی تھی ،دیو آنند کے علاوہ اسماعیل مرچنٹ نے بھی فلم میں کام کرنیکی پیشکش کی تھی ۔


ای پیپر