بھارتی فورسز نے محبوبہ مفتی کا بدلہ ان کی بیٹی سے لے لیا
02 جنوری 2020 (16:43) 2020-01-02

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے محبوبہ مفتی کی بیٹی کو بھی گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بڑھنے لگا،قابض فوجیوں نے مقبوضہ وادی کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو بھی گرفتار کرلیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق التجا مفتی اگست میں اپنی والدہ کی گرفتاری کے بعد سے ان کا سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کا اکاونٹ بھی چلارہی تھیں۔التجا کو سرینگرمیں موجود ان کے گھر سے حراست میںلیا گیاہے ۔


ای پیپر