گاڑیاں خرید و فروخت کرنے والوں کیلئے ”نئی پابندی “
کیپشن:   Image Source : Facebook
02 جنوری 2019 (22:40) 2019-01-02

کراچی:سندھ حکومت نے صوبے میں اوپن لیٹر پر گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے گاڑیوں کی ٹرانسفر ے لئے دونوں فریقین کی موجودگی لازمی قرار دینے کا بھی فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی اور لوٹ مار ے متعدد واقعات میں اوپن لیٹر گاڑیوں کے استعمال ہونے کی رپورٹس کے بعد سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں اب اوپن لیٹر گاڑی نہیں چلے گی اس حوالے سے ڈی جی ایکسائز شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ 2019 سے گاڑیوں کی ٹرانسفر کےلئے خریدار اور فروخت کرنے والے دونوں کی حاضری لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اس حوالے سے تجاویز سندھ حکومت کو ارسال کردی ہیں۔


ای پیپر