برج خلیفہ پر جاری لیزر شو کی مدت بڑھا کر مارچ تک کر دی گئی
02 جنوری 2019 (22:30) 2019-01-02

دبئی:عالمی شہرت یافتہ دبئی کے برج خلیفہ پر جاری لیزر شو کی مدت بڑھا کر اب مارچ تک کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں برج خلیفہ پر نئے سال کے موقع پر شروع کئے جانے والے لیزر شو کی مدت 5جنوری تک رکھی گئی تھی جہاں پر ہر منگل اور بدھ کو رات 7سے 9بجے تک جبکہ جمعرات ٗ جمعہ اور ہفتہ کو 8سے 10بجے تک لیزر شو جاری رکھا جانا تھا ۔لیکن اب انتظامیہ کی طرف اعلان کیا گیا ہے کہ یہ شو یکم مارچ تک جاری رکھا جائیگا ۔ 

ملک بھر سے دبئی جانے والے سیاحوں سے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور وہ سیاح جنہوں نے دبئی میں جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا تھا وہ اب جلد دبئی کے پلان بنا سکتے ہیں۔ 


ای پیپر