Image Source : Twitter

بھارت کا ایک اور وار۔۔۔پاک فوج نے ایک اور ڈرون تباہ کر دیا
02 جنوری 2019 (22:04) 2019-01-02

گزشتہ روز بھارتی ڈرون گرانے کے بعد پاک فوج نے آج پھر بھارتی ڈرون مار گرایا ،ترجمان پاک فوج کے مطابق جاسوسی کی نیت سے بھیجے گئے ایک اور ڈرون کو تباہ کر دیا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ایک دفعہ پھر بھارت کا دوسرا ڈرون بھی مار گرایا ،گزشتہ روز بھارتی جاسوس ڈرون گرانے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انشاءاﷲ کسی بھارتی ڈرون کو پاکستانی سر حد عبور نہیں کرنے دینگے ۔

آج دوبارہ بھارت نے اپنا جاسو سی ڈرون بھیجا جسے پاک فوج نے کامیاب آپریشن کے بعد مار گرایا ،اب تک پاکستان بھارت کے تین ڈرون کو تباہ کر چکا ہے ،پاک فو ج کی جانب سے یہ کاروائی لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں عمل میںلائی گئی ۔


ای پیپر