پی آئی اے نے موٹی ایئر ہوسٹسز کو وزن کم کرنے کی ہدایت کر دی
02 جنوری 2019 (19:51) 2019-01-02

کراچی : پی ٹی آئی کی حکومت پاکستانی ادارے بہتر کرنے میں مصروف ہے اور اسی کوشش میں پی آئی اے حکام کی طرف سے موٹی ایئر ہوسٹسز کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور اپنا وزن کم کریں ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی طرف سے جاری کئے جانے والے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے میں کام کرنے والی جن بھی ایئر ہوسٹسز کا وزن 30پاؤنڈ سے زیادہ ہے وہ اپنا وزن فوری طور پر کم کریں اور اپنا وزن مقررہ حد تک لائیں اور اگر اس حکم نامے پر عمل نہ کیا گیا تو ایئر ہوسٹسز کو فوری طور پر انڈر گراؤنڈ کر دیا جائیگا ۔ 

یاد رہے کہ پی آئی اے کے قوائد و ضوابط کے مطابق کسی بھی ایئر پوسٹس کا قد 5.5فٹ اور وزن 68کلو گرام سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ 

اس سلسلہ میں فضائی میزبانوں کا کہنا ہے کہ اتنے مختصر وقت میں وزن 25پاؤنڈ کرنا مشکل ہے اور اگر یہ سرکلر واپس نہ لیا گیا تو اسے عدالت میں چیلنج بھی کیا جاسکے گا ۔


ای پیپر