Image Source : Facebook

عمران خان کیلئے انتہائی افسوسناک خبر
02 جنوری 2019 (18:10) 2019-01-02

اسلام آباد :وزیر اعظم کے عظیم استاد میجر جیفری 101سال کی عمر میں انتقال کر گئے ، عمران خان نے اپنے استاد کی باقاعدہ پوسٹ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی تھی ۔

عمران خان جب ایچی سن کالج میں تعلیم حاصل کرتے تھے تو میجر جیفری وہاںپر عمران خان کے استاد تھے ،میجر جیفری کی خاص بات یہ تھی کہ پاکستان میں جیسے بھی حالات رہے انہوں نے کبھی پاکستان کو نہیں چھوڑا اور 25سال تک ایچی سن کالج سے بھی وابستہ رہے ۔

وہ اکتوبر 1917ءمیں پیدا ہوئے،انہوں نے گزشتہ برس اپنی 100 ویں سالگرہ منائی تھی،وہ 101 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کرگئے،پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے میجر جیفری کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم استاد اور انسان سے محروم ہو گیا۔


ای پیپر