سپریم کورٹ سے زلفی بخاری کو کلین چٹ مل گئی 
02 جنوری 2019 (16:33) 2019-01-02

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے زلفی بخاری کی بطور معاون خصوصی نااہلی کے لیے دائر درخواست پرمختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

زلفی بخاری کیس کے مختصر فیصلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا کہ زلفی بخاری کے خلاف درخواست کا کوئی میرٹ نہیں اور ان کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ سپریم کورٹ نے زلفی بخاری کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کا مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ زلفی بخاری کو کام جاری رکھنے کا مختصر حکم نامہ ایک صفحے پر مشتمل ہے۔


ای پیپر