فوٹو بشکریہ فیس بک

خواجہ سعد رفیق نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں مفاہمت کا عندیہ دے دیا
02 جنوری 2019 (15:03) 2019-01-02

اسلام آباد: خواجہ سعد رفیق نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں مفاہمت کا عندیہ دے دیا۔ کہتے ہیں جب چاہیں آصف علی زرداری سے ہاتھ ملا سکتے ہیں۔

خبر پڑھیں:خاموشی کا فن

حکومت گرانے کے لیے نہیں قانون سازی کے لئے اپوزیشن متحد ہو۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں بڑھتی دوریاں، خواجہ سعد رفیق دونوں جماعتوں میں فاصلے مٹانے فرنٹ لائن پر آگئے۔ آصف زرداری سے ہاتھ ملانے کی خواہش ظاہر کردی۔

لیگی رہنما نے چوہدری نثار کی جانب سے فارورڈ بلاک بنائے جانے کا امکان مسترد کردیا۔ ایک سوال کے جواب میں سعد رفیق نے واضح کردیا کہ ملک میں صدارتی نظام لانا اتنا آسان نہیں، پاکستان میں لوگ جمہوریت کے شیدائی ہیں۔


ای پیپر