فوٹو بشکریہ فیس بک

نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا دیا
02 جنوری 2019 (13:36) 2019-01-02

اسلام آباد: العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی درخواست نامکمل ہے، مکمل تیار کر کے لائیں، آج وقت ختم ہو چکا ہے، کل اپیل دائر کر دیں۔

نواز شریف نے سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔


ای پیپر